پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیئے، ہم سے تو 4 صوبے نہیں سنبھلتے کشمیر کیسے سنبھالیں گے؟

کشمیر نہ بھارت جو دو نہ پاکستان کو دو، کشمیر کشمیریوں کو دے دو، کشمیریوں کو جینے دیا جائے: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی بدھ 14 نومبر 2018 18:59

پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیئے، ہم سے تو 4 صوبے نہیں سنبھلتے کشمیر کیسے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2018ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیئے، ہم سے تو 4 صوبے نہیں سنبھلتے کشمیر کیسے سنبھالیں گے؟ کشمیر نہ بھارت جو دو نہ پاکستان کو دو، کشمیر کشمیریوں کو دے دو، کشمیریوں کو جینے دیا جائے۔  تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد خان آفریدی ان دنوں لندن میں موجود ہیں۔

لندن میں شاہد خان آفریدی نے ایک تقریب میں شرکت ہوئے متنازعہ بیان داغ دیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کشمیر کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان کشمیر کو حاصل کرنے کا خواہشمند نہیں ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتا، پھر کشمیر کیسے سنبھالے گا۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر نہ بھارت جو دو نہ پاکستان کو دو، کشمیر کشمیریوں کو دے دو، کشمیریوں کو جینے دیا جائے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو خود مختار علاقے میں رہنے کا حق حاصل ہے۔ اس بیان کے بعد شاہد آفریدی کو ایک جانب پاکستانیوں کی شدید تنقید کا سامنا ہے، تو دوسری جانب بھارتی میڈیا شاہد آفریدی کے بیان کو بنیاد بنا کر پاکستان کو ایک ناکام ریاست ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایسے میں شاہد آفریدی نے وضاحتی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ میں اپنے وطن سے بہت محبت کرتا ہوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، انسانیت سب سے بالاتر ہونی چاہیے اور انہیں ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔