ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ،شارخ علی خان

جمعرات 15 نومبر 2018 13:10

ٹانک۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ٹانک شارخ علی خان کی جانب سے صورت خان کلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امتیاز، اسسٹنٹ کمشنر ٹرائیبل سب ڈویژن بشیر احمد ،پاک آرمی کے دیگر حکام ،متعلقہ محکمہ جات کے افسران اورعلاقے کے معزین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہریوں کی جانب سے روڈ،پینے کے صاف پانی ،تعلیم اور صحت حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں حکام کو آگاہی دی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا مقصود ہے ،ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی اٹھا رہی ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل حل ہو سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں شہریوں کودرپیش مسائل کے فوری حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :