معاشرہ صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بغیر نامکمل ہوتا ہے‘پروین سرور

تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے ‘لاہور کالج میں تھیسیس ڈسپلے کا افتتاح کر نے کے موقع پر خطاب

جمعرات 15 نومبر 2018 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) گور نر پنجاب کی اہلیہ وائس چیئر سرور فائونڈیشن بیگم پروین سرور نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بغیر نامکمل ہوتا ہے ‘اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں امیرا ور غر یب کیلئے یکساں نظام تعلیم ہونا چاہیے اس سے نہ صرف پاکستان مضبوط ہوگا بلکہ ہر ایک کوآگے بڑھ کر ملک اور قوم کی خدمت کا موقعہ بھی مل سکے گا‘قوم کوتعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔

وہ جمعر ات کے روز لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکٹچر کے زیر اہتمام تھیسیس شو اور سمپوزیم تھیسیس ڈسپلے کا افتتاح کر نے کے موقعہ پر خطاب کر رہی تھیں جبکہ اس موقعہ پر وائس چانسلرڈاکٹر فرخندہ منظورسمیت دیگر بھی موجود تھے گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ تعلیم کے فر وغ کے بغیر کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں اس لیے آج پاکستان میں سب سے زیادہ ضرورت تعلیم کی فراہمی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ جب ہماری پاکستانی طلباء تعلیم کے شعبے میں دنیا کے بڑے بڑے مقابلوں میں پوزیشز حاصل کرتے ہیں اور اگر ہر پاکستانی اپنی ذمہ داری کا احساس کر یں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ آدھے سے زیادہ پاکستان کے مسائل اسی طر ح حل ہو جائیں گے اور ملک بھی حقیقی معنوں میں مضبوط اور خوشحال ہو جائیگا ۔ اس موقعہ پر بیگم گور نر پنجاب نے ڈسپلے سنٹر کا دورہ بھی کیا اور طالبات کی کارکردگی کو سر اہا ۔