امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سیالکوٹ پہنچ گئی

جمعرات 15 نومبر 2018 17:17

امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سیالکوٹ پہنچ گئی
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سیالکوٹ پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 41 سالہ امریکی خاتون 21 سالہ پاکستانی لڑکے سے ملاقات کیلئے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پہنچ گئی۔ 41 سالہ ہیلینا کی 21 سالہ کاشف سے ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی۔ دونوں میں دوستی ہوئی جس کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔

(جاری ہے)

ہیلینا نے 21 سالہ کاشف سے محبت کا اظہار کیا جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اسی لیے ہیلینا پاکستان پہنچ گئی۔ ہیلینا کاشف سے شادی کرنے سے قبل اسلام بھی قبول کرے گی جس کے بعد دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔ کاشف کے اہل خانہ کے مطابق شادی کی تمام تر تیاریاں کر لی گئیں جبکہ کاشف کے دوست احباب کو بھی شادی کے دعوت نامے بھجوائے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :