اسرائیلی پولیس اسٹیشن میں ایک فلسطینی کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ

حملہ آور باڑ پھلانگ کر اندر آیا اور حملے شروع کر دیے، فائرنگ کر کے زخمی کیا اور گرفتار کر لیاہے،پولیس

جمعرات 15 نومبر 2018 17:46

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ چاقو سے مسلح ایک فلسطینی نے یروشلم کے ایک پولیس اسٹیشن میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ یہ شخص باڑ پھلانگ کر اندر آیا اور لوگوں پر حملے شروع کر دیے۔ پولیس نے اس حملہ آور کو فائرنگ کر کے زخمی کیا اور گرفتار کر لیا۔ یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا جب فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد ایک دوسرے پر مزید حملے نہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :