گوجرانوالہ میں خلع لینے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی

محبت کی شادی کرنے والی 3500 خواتین سمیت خلع کے لیے 4700 درخواستیں دائر کر دی گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 15 نومبر 2018 20:43

گوجرانوالہ میں خلع لینے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 نومبر 2018ء ) :گوجرانوالہ میں خلع لینے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی۔محبت کی شادی کرنے والی 3500 خواتین نے بھی خاوندوں سے علیحدگی کے لیے درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق شادی ہمارے معاشری نظام کی کا ایک خوبصورت پہلو ہے جس کے نتیجے میں خاندانی نظام وجود پاتا ہے اور نسل انسانی بھی آگے بڑھتی ہے۔ایک وقت تھا کہ ہمارے معاشرے میں خاندانی نظام قدرے مضبوط تھا لیکن آہستہ آہستہ یہ نظام کمزور سے کمزور تر ہوتا جارہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ تیز رفتار زندگی اور نفسا نفسی کا عالم ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں شادی جیسا مضبوط سماجی ادارہ بھی اس محفوظ ہوئے بغیر نہیں رہ سکا۔بالخصوص جب سے محبت کی شادیاں فروغ پانا شروع ہوئی ہیں تب سے یہ رشتہ بھی کمزور تر ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تشویشناک صورتحال یہ ہے کہ پاکستان میں شادیوں کے ٹوٹنے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔گوجرانوالہ پاکستان کے ایک بڑا شہر ہے جہاں طلاق کے ساتھ ساتھ خلع لینے کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

اب تک محبت کی شادی کرنے والی 3500خواتین سمیت 4700 خواتین نے خلع کے لیے درخواستیں دائر کروا رکھی ہیں جن میں خلع لینے کی درخواست دینے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ خاوند شادی سے پہلے تو خواتین کو سبز باغ دکھاتے ہیں اور بعد ازاں انکو پورا نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے خواتین مایوس ہو جاتی ہیں۔اس کے علاوہ گھریلو تشدد بھی اس کی ایک وجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :