دپیکا پڈکون کے شادی کے جوڑے پر کیا پیغام درج تھا؟

نئی دلہن دیپیکا پڈکون کے دوپٹے پر سنسکرت زبان میں پیغام درج تھا کہ "سدا سہاگن رہو"

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 16 نومبر 2018 14:43

دپیکا پڈکون کے شادی کے جوڑے پر کیا پیغام درج تھا؟
ممبئی اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 نومبر 2018ء) : بالی وڈ کی شاندار جوڑیوں میں سے ایک جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بھی ہے جو 14 اور 15 نومبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے لیکن شادی کی تقریب کی پرائویسی اتنی سخت تھی کہ تقریب کی ایک تصویر بھی باہر نہیں نکل سکی۔ تاہم گذشتہ رات کو رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی کی دو تصاویر جاری کی گئیں جس نے ان کے مداحوں کے انتظار کو دوام بخشا۔

ان تصاویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کے ساتھ مُسکراتے ہوئے دیکھا گیا جس نے ان کی مداحوں کا دل جیت لیا۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی کونکنی اور سندھی روایات کے تحت دو مرتبہ شادی ہوئی۔لیکن یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ نئی نویلی دلہن دیپیکا پڈکون کے دوپٹے پر سنسکرت زبان میں ایک پیغام لکھا گیا تھا کہ سدا سوبھا گیا وتی بھاوا جس کا اردو میں مطلب ہے " سدا سہاگن رہو"۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے دیپیکا پڈوکون کو منگنی میں لاکھوں کی نہیں بلکہ تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے کی لاگت سے بنی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی جو تقریباً 5 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے نسٹاگرام جبکہ رنویر سنگھ کے فیس بُک کے اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر جاری کیں۔ فی الحال شادی کی 2 ہی ایسی تصاویر جاری کی گئیں جس میں دونوں فلمسٹارز کو پُر مسرت ہیں اور خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

واضح رہےکہ اس سے قبل بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی دلہے کے لباس میں بھی ایک تصویر سامنے آئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تصاویر دیکھ کر ان کے مداحوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :