کمبوڈیاکی عدالت نے خمیر روج حکومت کے دو اعلیٰ رہنما ئوں کو نسل کشی کا مرتکب قراردیدیا

جمعہ 16 نومبر 2018 14:50

نوم پنھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) کمبوڈیا کی ایک خصوصی عدالت نے ریڈ خمیر دورِ حکومت کے دو اعلیٰ ترین رہنماؤں کو نسل کشی کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان سابق رہنماؤں میں ستاسی سالہ کھیٴْو سامفان اور بانوے برس کے نوان چیا ہیں۔ کھیٴْو سامفان ریڈ خمیر دور میں سربراہِ حکومت تھے۔

(جاری ہے)

اس سخت گیر حکومت کے اولین رہنما پول پاٹ اور اٴْن کے بعد آنے والے حکومتی اہلکاروں نے پالیسی کے تحت زیادہ کام کرانے کے علاوہ، بھوکا رکھنے اور گروپوں کو فائرنگ اسکواڈ کے سامنے کھڑا کر کے مبینہ طور پر تقریباً بیس لاکھ افراد کو ہلاک کیا تھا۔

انتہائی کمیونسٹ ماؤ نواز گروپ نے کمبوڈیا پر سن 1975 سے سن 1979 تک حکومت کی تھی۔ خصوصی عدالت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہے۔