Live Updates

وزیر اعظم کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ملتوی

درخواست کے قابل سماعت ہونے کے لیے درخواست گزار وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت

جمعہ 16 نومبر 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) لاہورہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ایک ہفتے کیلیے ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے لیے درخواست گزار وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے لائیرز فاو نڈیشن فار جسٹس کے وکیل اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان نیازی کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار کا موقف ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو ٹیکس نہ دینے اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجنے پر اکسایا۔اس کے علاوہ عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے ، انہوں نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات