بھارت میں نیٹ بینکنگ کے ذریعے بینیفیشری کے بغیر رقم بھیجنے کی سہولت کا آغاز

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے صارفین کو نئی سہولت،مشکلات آسان کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں،بیان

جمعہ 16 نومبر 2018 17:38

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ا یس بی آئی) اپنے صارفین کی مشکلات آسان کرنے کیلئے مسلسل اقدامات کررہی ہے۔ بینک نے صارفین کیلئے نیٹ بینکنگ کے ذریعے بینیفیشری کے بغیر رقم بھیجنے کی سہولت کا آغاز کردیا،ساتھ ہی ایک دن میں پیسے بھیجنے کی مقررہ حد میں بھی اضافہ کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایس بی آئی نے بتایاکہ جس اکائونٹ میں بھی پیسے بھیجنا چاہیں چندلمحوں میں رقم ٹرانسفر ہوجائیگی۔

اگراکائونٹ کسی دوسرے بینک میں ہے تو آپ آئی ایم پی ایس اور این ای ایف ٹی کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ایس بی آئی نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پربتایا کہ کھاتے دار اور صارفین روزانہ 25 ہزار روپئے تک بھیج سکتے ہیں۔ ہر ایک ٹرانسفر کے دوران آپ 10 ہزار روپئے تک بھیج سکیں گے۔ ایس بی آئی نے’’ کوئک ٹرانسفر‘‘ سروس کا آغاز کردیا۔ اس کے ذریعے بینیفیشری کے بغیرپیسے ارسال کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :