ْابوظہبی ٹیسٹ، پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر
پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے تین، محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے دو، دو،بلال آصف نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، پاکستانی ٹیم نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنالئے، کیویز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 94 رنز کی ضرورت، اظہر علی 10اور حارث سہیل 22 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود
جمعہ 16 نومبر 2018 21:02
(جاری ہے)
جمعہ کو ابوظہبی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے جیت راوال اور ٹام لاتھم نے اننگز کا آغاز کیا۔ کیویز ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور اس کے پہلے تین کھلاڑی 40 کے مجموعی سکور سے قبل پویلین لوٹ گئے، جیت راوال نیوزی لینڈ کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 7 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، ٹام لاتھم دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 13 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، روز ٹیلر نیوزی لینڈ کے تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ اس کے بعد کین ولیمسن اور نکولس نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 72 قیمتی رنز بنائے تاہم اس موقع پر نکولس 28 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، وہ کیویز ٹیم کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے۔ انکے بعد کیویز کپتان کین ولیمسن کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 63 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ کولن ڈی گرینڈہوم نیوزی لینڈ کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ سودھی نیوزی لینڈ کے ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر حارث سہیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ واٹلنگ نیوزی لینڈ کے آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 10 رنز بناکر حارث سہیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے، نیل واگنر 12 رنز بناکر بلال آصف کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 6 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔ ٹرینٹ بولٹ 4رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم 153 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاسر شاہ نے تین، محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل نے دو، دو جبکہ بلال آصف نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاکستان کی طرف سے امام الحق اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 27کے مجموعی سکور پر امام الحق 6 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کی گیند پر اور اگلے ہی اوور میں محمد حفیظ 20 رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ جب پہلے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو اظہر علی 10اور حارث سہیل 22 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے جبکہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 94 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی ابھی 8 وکٹیں باقی ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.