جامعہ کراچی: سینٹر آف ایکسلینس فارویمن اسٹڈیز کی15 سالہ کاکردگی رپورٹ پر مشتمل میگزین کا اجراء

جمعہ 16 نومبر 2018 22:51

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا ہے کہ تحقیق بامعنی اور سماجی و معاشرتی مسائل کے حل پر مبنی ہونی چاہیئے،ایسی تحقیق کا کوئی فائدہ نہیں جو معاشرتی مسائل کے حل میں کارآمد نہ ہو۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہارشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسلینس فارویمن اسٹڈیز کے زیر اہتمام وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں میگزین کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جامعہ کراچی کا سینٹر آف ایکسلینس فارویمن اسٹڈیز سماجی مسائل اور بالخصوص خواتین کو درپیش مسائل پر تحقیق کررہاہے جس کے مثبت نتائج مرتب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سینٹرہذا پست قامت افراد کو درپیش معاشی ومعاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے میں جو کردار اداکررہاہے وہ لائق تحسین ہے۔میںڈائریکٹر سینٹر آف ایکسلینس فارویمن اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ اور ان کی ٹیم کو 15 سالہ کاکردگی رپورٹ پر مشتمل میگزین کے اجراء پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتاہوں کارکردگی کے اس سلسلے میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات باعث فخر ہے کہ آج جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسلینس فارویمن اسٹڈیز کے فارغ التحصیل طلبا محکمہ افرادی قوت میں منتظم، محقق،غیر سرکاری اداروں میں ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ، صحافی اور کنسلٹنٹ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کی زیرِ نگرانی ہونے والی تحقیق اور ورکشاپس کا انعقادمعاشرے میں مساوی حقوق کی آگاہی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :