مرکنٹائل ایکس چینج میں 23ارب روپے کے سودے

جمعہ 16 نومبر 2018 22:54

مرکنٹائل ایکس چینج میں 23ارب روپے کے سودے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,585 کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

میٹلزو انرجی اورکوٹس/فاریکس کی23ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 22,403 رہی،سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو100 کے ہوئے جن کی مالیت 11.173 ارب روپے تھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 7.377 ارب روپی, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس سودوں کی مالیت 1.453 ارب روپی, سونے کے سودوں کی مالیت 1.384 ارب روپی, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 812.973 ملین روپی, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 339.872 ملین روپی, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 237.814 ملین روپی, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 83.438 ملین روپی, کاپر کے سودوں کی مالیت 78.603 ملین روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت 78.148 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 6.251 ملین روپے رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 20 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10.252 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :