پارہ چنار سے بے دخل متاثرین کی بحفاظت واپسی نہ کرنے ، معاوضہ کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرے کی قیادت کرم یوتھ ارگنائزیشن کے صدر کاشف ، جی ایس فخر زمان کررہے تھے ، حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی ،بینرز ، پلے کارڈز پر متاثرین کے حق میں مطالبات درج تھے

جمعہ 16 نومبر 2018 22:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2018ء) کرم یوتھ ارگنائزیشن نے پارہ چنارسے بے دخل ہونے والے متاثرین کی بحفاظت واپسی نہ کرنے اور ان کو معاضہ نہ دینے کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجس کی قیادت آرگنائزیشن کے صدر کاشف ، جی ایس فخرزمان اور دیگر کررہے تھے ۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پرمتاثرین کے حق میں اوران کے مطالبات درج تھے جبکہ مظاہرین نے اس موقع پرحکومت کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سال2007میںضلع کرم کے مرکزی شہر پاڑہ چنارمیںفرقہ وارنہ فسادات کے نتیجے میںتقریباًچار ہزار خاندان اپنے گھربارچھوڑہوکر ملک کے دوسرے حصو ں میں ر ہائش اختیارکرگئے انہوں نے اپنے ملک کی خا طر گھر بار چھوڑا ہیں لیکن آج جب بحالی کاعمل شروع ہواہے توحکومت ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاڑہ چنارکے متا ثر ین کے نام پر امن کمیٹیوں کے ممبران نے حکومت سے اربوں روپے بھٹور لی ہیں جن کے ساتھ کھڑا احتساب کیا جا ئے ۔انہوںنے الزام لگایاکہ پاڑہ چنار میں اب بھی ملک دشمن اوردہشت گردتنظیمیں سرگرم ہیں جن کے موجودگی میں پاڑاچنارمیں اہلسنت کی آباد کاری ممکن نہیں ہے انہوں نے کہاکہ د یگر قبا ئلی اضلاع کی طر ح اپر کر م پاڑہ چنار میں بھی فوجی آ پر یشن کیا جا ئے کیونکہ وہاں بھی ایران اور بھارت سے فنڈڈد ہشتگردتنظیمیں اب بھی موجود ہیں اور وہ آہستہ آہستہ اپنے اپ کو فعال بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ2007سے شروع ہونے والی فرقہ وارانہ فسادات کی کیلئے جو ڈیشل انکوائری مقرر کی جا ئے تاکہ علاقے میں امن وامان خراب کرنے اورملک وقوم کونقصان پہنچانے میں ملوث افرادکوبے نقاب کرکے عوام کے سامنے لایاجا ئے ۔انہوں نے حکومت اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ دیگرقبائلی اضلاع کی طر ح اپر کرم میں بھی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے فوجی اپریشن کیا جائے۔