کراچی، نشتر پارک سے نکلنے والا چپ تعزیہ کا جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) کراچی میں نشتر پارک سے ہفتہ کونکلنے والا چپ تعزیہ کا جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایام عزا کے آخری روز کی مناسبت سے چپ تعزیہ کا جلوس ہفتہ کی صبح نشتر پارک سے برآمد ہوا،جلوس اپنے روایتی راستوں، پرانی نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، تبت سینٹر، عید گاہ، لائٹ ہاوس اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتے ہوئے اپنی منزل امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔

اس موقع پر جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔چپ تعزیہ کا دوسرا بڑا جلوسدوپہر کورضویہ سوسائٹی سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں لسبیلہ چوک، تین ہٹی سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔