وزیراعلیٰ کاآبائی قصبہ پہنچنے پر والہانہ استقبال،عثمان بزدار کا بارتھی میں بلوچی اورتونسہ میں سرائیکی میں خطاب،وزیراعلیٰ شرکاء کے سامنے روایتی انداز میں فرشی نشست پر بیٹھ گئے

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:50

وزیراعلیٰ کاآبائی قصبہ پہنچنے پر والہانہ استقبال،عثمان بزدار کا ..
لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزداراپنے منصب کا حلف اٹھانے کے بعدپہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے میں پہنچے توروایتی انداز میں والہانہ استقبال کیا گیا۔بلوچ سفید شلوار قمیض پوش نوجوانوں نے تلواروں کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص پیش کیا۔جلسہ گاہ میں بلوچی ترانے گونجتے رہے۔

وزیراعلیٰ کی آمد پر عوام کی بہت بڑی تعداد امڈ آئی۔عثمان بزدار لوگوں کو گرمجوشی سے ملتے رہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنڈال میں پہنچے تو ہزاروں افراد نے کھڑے ہوکرتالیاں بجاتے ہوئے پرجوش استقبال کیا ۔وزیراعلیٰ بلوچی روایت کے مطابق شرکا ء کیساتھ فرشی نشست پر بیٹھ گئے اورہاتھ ہلاکرنعروں کا جواب دیتے رہیں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مقامی زبان بلوچی میںپرجوش خطاب کیا۔ ان کی گفتگو کے دوران پنڈال نعروں سے گونجتارہا۔وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب کے دوران بارتھی میں بجلی آنے کا اعلان کیا تو خوشی اورجوش سے ان کا چہرہ تمتما رہا تھا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ تونسہ پہنچے تو مقامی عمائدین نے ان کا پرجوش خیرمقدم کیا -وزیراعلیٰ نے تونسہ میں سرائیکی میں خطاب کیا-