رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں چوری کی5وارداتیں

اتوار 18 نومبر 2018 00:40

رحیم یارخان۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں چوری کی5وارداتوں میںملزمان ہزاروں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون، موٹرسائیکلیں چرالے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلکے مطابق چوری کی پہلی واردات ریلوے اسٹیشن کے رہائشی شہزاد بشیر کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم کامران اس کی جیب سے موبائل فون ، نقدی مالیت33ہزار700روپے چراکرفرارہوگئے، دوسری واردات موضع نورے والی کے رہائشی محمد اکمل کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان اس کا موٹرسائیکل مالیت1لاکھ5ہزارروپے چراکرفرارہوگئے، تیسری واردات سکندر آباد کے رہائشی زاہد حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں4ملزمان نذر حسین وغیرہ اس کے گھر کو نقب لگا کر موبائل فون ونقدی مالیت9ہزار800روپے چراکرفرارہوگئے، چوتھی واردات سنجر پور کے رہائشی سیف اللہ کے ساتھ پیش آئی جہاں 4ملزمان سادھو عرف سندھی وغیرہ اس کی جیب سے 2عدد موبائل فون مالیت53ہزارروپے چراکرفرارہوگئے جبکہ چوری کی پانچویں واردات موضع قبول کے رہائشی محمد نواز کے ساتھ پیش آئی جہاں2ملزمان عبدالستار وغیرہ اس کی ہزاروں روپے مالیت کی فصل کماد چراکرفرارہوگئے پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :