مشیراطلاعات سندھ کی مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کے گھر آمد ،ْمتاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار

سندھ میںچند ماہ میں میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے ،ْکوشش ہے ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو ،ْ مرتضیٰ وہاب

اتوار 18 نومبر 2018 13:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میںچند ماہ میں میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے ،ْکوشش ہے ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ گزشتہ روز مشیراطلاعات سندھ نے کلفٹن زمزمہ میں ریسٹورنٹ سے مبینہ طورپر مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے گھر جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاندان سے ملاقات کے بعد مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی، تحقیقات سے متعلق اہل خانہ کو آگاہ کیا جائیگا۔مشیرِاطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں آچکا ہے، چند ماہ میں میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :