شمالی کوریائی صدرکی چینی ہم منصب سے ملاقات،دورے کی دعوت

دونوں صدورنے ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کے حاشیے میں پورٹ مورسبی میں ملاقات بھی کی،بیان

اتوار 18 نومبر 2018 14:20

سئیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) جنوبی کوریائی صدر کے دفترنے بتایا ہے کہ چین کے صدر شی جِن پنگ اگلے برس شمالی کوریا کا دورہ کریں گے۔ چینی صدر کو اس دورے کی دعوت شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اٴْن نے دی ہے۔ دونوں صدور کے درمیان یہ ملاقات ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کے حاشیے میں پاپوا نیوگنی کے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں ہوئی ۔

چینی صدر اگلے برس جنوبی کوریا کا بھی دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جزیرہ نما کوریا کے ان ممالک کے دوروں کی تاریخوں کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریائی صدر کے دفتر سے اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیاکہ چینی صدر نے اس دورے کا ذکر جنوبی کوریائی صدر مون جے اِن کے ساتھ ایک مختصر ملاقات میں کیا۔ دونوں صدور کے درمیان یہ ملاقات ایشیا پیسیفک اکنامک فورم کے حاشیے میں پاپوا نیوگنی کے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں ہوئی ۔ چینی صدر اگلے برس جنوبی کوریا کا بھی دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جزیرہ نما کوریا کے ان ممالک کے دوروں کی تاریخوں کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :