امریکا،جاپان،آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے ملکر پاپوا نیوگنی میں پاور پلانٹ تعمیر کرے گا

اتوار 18 نومبر 2018 15:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) امریکا نے کہا ہے کہ وہ جاپان، آسٹریلیا، اور نیوزی لینڈ کے ساتھ مل کر پاپوا نیوگنی میں ایک پاور پلانٹ بنانے میں مدد کرے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پانچوں مذکورہ ممالک نے ایشیا پیسیفک سمٹ کے حاشیے میں اس حوالے سے ایک ڈیل پر دستخط کیے ۔ پاپوا نیو گنی اکیس ایشیا پیسیفیک میں غریب ترین ملک ہے اور اس کی صرف تیرہ فیصد آبادی کو بجلی کی سہولت میسر ہے۔ رواں برس کا ایپک سربراہی اجلاس کا میزبان ملک پاپوا نیوگنی ہے۔

متعلقہ عنوان :