کراچی سے خیبر پختونخواہ تک چلنے والی پرانے ماڈل کی کار ریلی ٹنڈوالہ یارسکول ڈیف ریج پہنچ گئی

ریلی میں 17 کے قریب گاڑیوں نے حصہ لیامنعقدہ ریلی کو پرامن پاکستان ریلی کے نام دیا گیا

اتوار 18 نومبر 2018 19:21

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) کراچی سے خیبر پختونخواہ تک چلنے والی پرانے ماڈل کی کار ریلی ٹنڈوالہ یار کے راشد آباد میں قائم سماعت سے محروم بچوں کے اسکول ڈیف ریج پہنچ گئی، ریلی میں 17 کے قریب پرانے ماڈل کی گاڑیوں نے حصہ لیامنعقدہ ریلی کو پرامن پاکستان ریلی کے نام کا درجہ دیا گیا کراچی سے شروع ہونے والی ریلی خیبر پختونخواہ جائے گی ریلی میں شریک ملکی و غیر ملکی افراد نے ڈیف ریج اسکول کا دورہ کیا جہاں سماعت سے محروم بچوں کی تعلیمی قابلیت اور کوششوں کو سراہتے ہوئے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ریلی میں شریک افراد نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے یہاں کے لوگ بہت محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں ہم نے کراچی سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور اب سکھر سے خیبر پختونخواہ تک کا طویل سفر طے کرنا ہے ہم بہت خوش ہیں کہ ہم نے پرانے ماڈلز کی کاروں کی ریلی کا انعقاد کیا جس سے ینگ جرنیشن کو معلومات حاصل ہوگی کہ پرانے وقتوں میں کس قسم اور کس ڈیزائن کی گاڑیاں استعمال ہوا کرتی تھی۔

#