اڈیالہ جیل کی سیکورٹی کے ناقص انتظامات، بیرک میں حوالاتی ملزم کو مخالف نے گلے میں رسی ڈال کر قتل کر ڈالا

اتوار 18 نومبر 2018 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) اڈیالہ جیل کی سیکورٹی کے ناقص انتظامات جیل کے اند بیرک میں حوالاتی ملزم کو مخالف ملزم نے گلے میں رسی ڈال کر قتل کر ڈالا،تفصیلات کے مطابق بلال نامی ملزم چوری کے مقدمہ میں اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل تھا جس کا ایک ہفتہ قبل جیل کے اندر چوہدری علی نامی ملزم سے جھگڑا ہوا تھا جس کا ملزم چوہدری علی کو شدید رنج تھا اس جھگڑے کے باوجود جیل انتظامیہ نے ملزم چوہدری علی کو حفاظتی بیرک میں سزا کے طور پر بند نہ کیا کیونکہ جیل قوانین کے مطابق اگر دو قیدیوں یا حوالاتیوں کا جیل کے اند جھگڑا ہو جاتا ہے تو جیل انتظامیہ اس قصوعر وار ملزم کو سزا کے طور پر حفاظتی بیرک میں بند کر دیا جاتا ہے اور اس کو اس بیرک سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوتی مگر جیل انتظامیہ نے اس چوہدری علی کو حفاظتی بیرک میں بند نہیں کیا جس نے انتقام لیتے ہوئے بیرک نمبر آٹھ کے کمرہ نمبر ایک میں اپنے مخالف بلال کو گلے میں رسی ڈال کر پھندا دے کر قتل کر دیا گیا ،تھانہ صدر بیرونی نے ملزم چوہدری علی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ،جب کہ اڈیالہ جیل جو کہ پنجاب کی احساس ترین جیلوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے جیل حکام کی غفلت لاپروائی سے ایک حوالاتی جیل کے اند ہی قتل کر دیا گیا ، مقتول بلال کی ضمانت ہائی کورٹ سے ہو چکی تھی جس کے بروز سوار آج ماتحت مقامی عدالت میں مچلکہ ضمانت جمع ہونے تھے جس کے بعد سوار کو اس کی رہائی ہو نا تھی ۔

متعلقہ عنوان :