آسٹریلیاکے سمندرمیں مچھلی کے کاٹنے سے تیراک ہلاک

پوسٹ مارٹم سے اس حادثے کے بارے میں مزید معلومات بھی ملیں گی،پولیس کا ابتدائی بیان

پیر 19 نومبر 2018 12:10

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) جنوبی آسٹریلیا میں سمندر میں تیراکی کرنے والا ایک تیراک مچھلی کے کاٹنے سے ہلاک ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جنوبی آسٹریلیا کے ساحلی علاقے زمانینا کے قریب اس وقت پیش آیا جب کانڈریک تھائیز نامی مچھلی نے تیراک کو اس کے پیٹ میں کاٹ دیا۔مچھلی کے کاٹنے سے 42 سالہ لوڈر ڈایل بیچ ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

وہ ساحل سے 20 کلو میٹر سمندر میں دور تھا۔ پولیس نے بتایاکہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔مقتول کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ مچھلی کے کاٹنے کے بعد وہ سخت تکلیف میں تھا اور اس کے دل کی دھڑکن بری طرح متاثر ہوئی جوبالآخر جان لیوا ثابت ہوئی۔ایک مقامی پولیس اہلکار بریٹ بویرننگ نے سنڈے تاسمانیان کو بتایا کہ مچھلی کے کاٹنے سے ہلاک ہونے والے تیراک کی لاش قبضے میں لینے کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ پوسٹ مارٹم سے اس حادثے کے بارے میں مزید معلومات بھی ملیں گی۔

متعلقہ عنوان :