جاپان کی امریکا اور چین کے ساتھ فاضل تجارتی حجم میں مزید کمی

پیر 19 نومبر 2018 13:19

جاپان کی امریکا اور چین کے ساتھ فاضل تجارتی حجم میں مزید کمی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) جاپان کی امریکا اور چین کے ساتھ فاضل تجارتی حجم میں مزید کمی آگئی۔اکتوبر کے دوران جاپان کا امریکا کے ساتھ فاضل تجارتی حجم مسلسل چوتھے ماہ کم ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاپانی محکمہ کامرس کے مطابق اکتوبر میں امریکا کے ساتھ ٹریڈ سرپلس 573.4 بلین ین (5 بلین ڈالر ) رہا جو کہ سالانہ اعتبار سے حجم میں 11 فیصد تک کمی ظاہر کرتا ہے تاہم اکتوبر کے دوران امریکا کو گاڑیوں،انجنز اور مشینوں کی برآمد اور اجناس،مائع پٹرولیم گیس اور کروڈ کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جاپان کا مجموعی تجارتی خسارہ (گلوبل ٹریڈ ڈیفیسٹ) ستمبر اور اکتوبر میں 449.3 بلین ین(4 بلین ڈالر) ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ درآمدات میں 19.9 فیصد اور بر آمدات میں صرف 8.2 فیصد اضافہ ہوا۔جاپان کے اپنے بڑے تجارتی شراکت دار چین کے ساتھ تجارتی خسارہ مسلسل ساتویں ماہ اکتوبرمیں بڑھ کر 52.1 فیصد پر آ گیا۔

متعلقہ عنوان :