گورنمنٹ پرائمری سکولز سرکل درگئی کے مقابلے اختتام پذیر

پیر 19 نومبر 2018 14:23

مالاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) گورنمنٹ پرائمری سکولز سرکل درگئی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔کرکٹ میں جی پی ایس الیفے کلے سخاکوٹ ، رسہ کشی میں جی پی ایس گلوشاہ نمبر 2 نے جبکہ دوڑ میں جی پی ایس خوشحال گڑھ نے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ادبی مقابلوں میںتلاوت میں جی پی ایس نمبر1سخاکوٹ کے اسد اللہ، نعت میں جی پی ایس پیر محمودشاہ بانڈہ کے سلیمان، قومی ترانہ میں جی پی ایس لطیفے کالونی کے عبداللہ گروپ ، ملی نغمہ میں جی پی ایس شریف آباد کے حاجرہ گروپ اور تقریر میں جی پی ایس لطیفے کالونی سخاکوٹ کے عینی زیب نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

فائنل مقابلوں میں اے ایس ڈی او سرکل درگئی محمداسحاق، ناظم ساجد حسین مشوانی،گیمز سیکرٹری محمدشعیب،ماسٹرمختیاراحمد، ملک یاسین عابد حسین اورنثار احمدنے طلباوطالبات میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :