دنیائے عرب میں تبدیلی پروگرام کی رکن فلسطینی خاتون نے گولڈ میڈل جیت لیا

فدا ابو ترکی نے بین الاقوامی اہمیت کا حامل گولڈ میڈل جیتنے کے لیے چار اہم مراحل طے کیے،مقابلے میں عرب ممالک اور دوسرے ملکوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں نوجوانوں نے حصہ لیا تھا

پیر 19 نومبر 2018 17:00

الخلیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) دنیائے عرب میں تبدیلی کے پروگرام کی رکن ایک فلسطینی خاتون نے تحقیق اور لیڈرشپ کے میدان میں ہونے والے ایک بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والی فدا ابو ترکی نے بین الاقوامی اہمیت کا حامل گولڈ میڈل جیتنے کے لییچار اہم مراحل طے کیے جس کے بعد وہ اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

مقابلے میں عرب ممالک اور دوسرے ملکوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں نوجوانوں نے حصہ لیا تھا۔فدا کے بھائی محمد ابو ترکی نے کہا کہ عن قریب ان کی ہمشیرہ کا بیروت میں شاندار استقبال کیا جائے گا جہاں لبنانی وزیراعظم سعد حریری بھی ان سے ملاقات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا سالانہ چھٹا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل پانچ سال سے یہ گولڈ میڈل مختلف ممالک کے افراد حاصل کرتے ہیں مگر کسی فلسطینی خاتون کا یہ اعزاز حاصل کرنے کا یہ پہلا موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :