جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے کینسر کے علاج کا مشاہدہ کرنے کے لئے مائیکروسکوپی نظام تیار کر لیا

پیر 19 نومبر 2018 17:38

پوہنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے کینسر کے علاج کا مشاہدہ کرنے کے لئے مائیکروسکوپی نظام تیار کر لیا ہے جس کو ’’آپٹیکل ریزولوشن فوٹو آکوسٹک مائیکروسکوپی‘‘(او آر-پی اے ایم)کا نام دیا گیا ہے۔جنوبی کوریا کی پوہنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے پروفیسر کم چل ہونگ کی سربراہی میں کینسر کے علاج کے دوران خون کی رگوں میں پیدا ہونے والی والی پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لئی(او آر-پی اے ایم)کو استعمال کرتے ہوئے اس بات کا کامیاب مشاہدہ کیا کہ رگوں کے نظام میں سالڈ ٹیومر کے خاتمے کے لئے دوا کس قدر موثر ہے ۔

سائنسدانوں میںکینسر کے زیر علاج مریضوں کے دوران خون میں پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لئے فوٹو آکوسٹک مائیکروسکوپی ایک عرصہ سے زیر بحث تھی۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں نے اپنے عمل میں او آر۔پی اے ایم کے زریعے دماغ کی کینسر میں مبتلا چوہیا کی رگوں کے اندر سے ہائی ریزولوشن امیجز حاصل کیں تاکہ ٹیومر سے ریکوری کے عمل کا مشاہدہ کیا جا سکے۔ پروفیسر کم چل ہونگ نے کہا کہ یہ نظام ہمیں کینسر کے علاج کے لئے نئی دوائیاں ایجاد کرنے میں مدد دے گا۔اس ریسرچ کے لئے جنوبی کورین وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے مالی تعاون فراہم کیا تھا اور یہ تحقیق جرنل آف بائیو فوٹانک میں شائع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :