جرمنی میں آگ کے سبب سینکڑوں سور ہلاک

پیر 19 نومبر 2018 17:56

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) مغربی جرمنی کے مغربی حصے میں سؤروں کے ایک فارم میں آگ لگنے کے سبب 1,700 سور ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ سؤروں کا یہ فارم شعلوں کی لپیٹ میں کیسے آیا۔

(جاری ہے)

جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی پولیس کے مطابق آگ جرمنی کے میٹنگن نامی شہر میں واقع سؤروں کے ایک فارم میں لگی۔

علی الصبح لگنے والی آگ کے نتیجے میں سینکڑوں جانور ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آگ سے ہونے والے نقصان کا درست اندازہ لگانے میں ابھی کچھ وقت لگے گا تاہم اس آگ کے سبب کوئی فرد زخمی نہیں ہوا، مگر اندازہ ہے کہ قریب 1700 سور آگ سے ہلاک ہوئے۔حکام کے مطابق فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی۔