چیف جسٹس ثاقب نثار نے پی ایم ڈی سی اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں بے ضابطگیوں پرازخود نوٹس لے لیا

پیر 19 نومبر 2018 18:00

چیف جسٹس ثاقب نثار نے پی ایم ڈی سی اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں بے ضابطگیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)اور ڈرگ ریگولیٹری اتہارٹی (ڈریپ)میں بے ضابطگیوں پر ازخود نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مختلف شکایات پر پی ایم ڈی سی اور ڈریپ کے خلاف ازخود نوٹس لیا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور ڈرگ ریگولیٹری اتہارٹی کا 10 سالہ فرانزک آڈٹ کرایا جائے جس کے لیے دونوں ادارے اپنے اپنے حصے کی فیس بھی ادا کریں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پتہ لگنا چاہیے کہ عاصم حسین پی ایم ڈی سی میں کیا کرتے رہے ہیں۔