ڈونلڈ ٹرمپ آسانی کے ساتھ بھول گئے ہیں کہ پاکستان نے امریکا کو کیا کچھ دیا ہے ،ْ مشاہد حسین سید

پیر 19 نومبر 2018 20:06

ڈونلڈ ٹرمپ آسانی کے ساتھ بھول گئے ہیں کہ پاکستان نے امریکا کو کیا کچھ ..
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آسانی کے ساتھ بھول گئے ہیں کہ پاکستان نے امریکا کو کیا کچھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہی اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آسانی کے ساتھ بھول گئے ہیں کہ پاکستان نے امریکا کو کیا کچھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا کو مفت میں گراؤنڈ لائنز آف کمیونیکیشن (جی ایل او سیز) اور ایئر لائن آف کمیونیکیشن (اے ایل او سیز) فراہم کیں جن کے ذریعے ستمبر 2001 کے بعد سے پاکستانی سرزمین پر امریکا کی لاکھوں پروازیں آئیں۔انہوںنے کہاکہ اس کے جواب میں امریکا نے پاکستان کے پیسوں کو روکا ہوا ہے۔