وفاقی وزارت داخلہ نے 21 نومبر بروز بدھ کو عام تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری کردیا

عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں 12 ربیع الاول بروز بدھ کو ملک بھر کے سرکاری ادارے بند رہیں گے

muhammad ali محمد علی پیر 19 نومبر 2018 19:37

وفاقی وزارت داخلہ نے 21 نومبر بروز بدھ کو عام تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی وزارت داخلہ نے 21 نومبر بروز بدھ کو عام تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری کردیا، عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں 12 ربیع الاول بروز بدھ کو ملک بھر کے سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عید میلا النبیﷺ کی تعطیل کا نوٹیفیشکن جاری کردیا ہے۔ عید میلا النبیﷺ کی تعطیل کا نوٹیفیشکن وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفیشکن کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں 21 نومبر بروز بدھ کو عام تعطیل ہوگی۔ دوسری جانب خیبرپختوںخواہ حکومت نے بھی عید میلادالنبیؐ کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے بھر میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بروز بدھ 21نومبر2018 بمطابق بارہ ربیع الاول 1440 ہجری عام تعطیل ہوگی۔ عدی میلاد النبیﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :