برطانوی وزیراعظم کا اپنے بریگزٹ معاہدے پر ڈٹے رہنے کا اعلان

منگل 20 نومبر 2018 12:31

برطانوی وزیراعظم کا اپنے بریگزٹ معاہدے پر ڈٹے رہنے کا اعلان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے یورپی یونین کے ساتھ طے کردہ اپنے معاہدے پر قائم رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ معاہدے پر اتفاق کے بعد سے ٹریزا مے کو اپنے ملک میں اس حوالے سے مخالفت کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

بریگزٹ کے وزیر سمیت کئی وزراء نے ان کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ملکی پارلیمان میں انہیں وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کی بھی باتیں ہو رہی ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کے مطابق اگر انہیں اس عہدے سے ہٹایا گیا تو برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے عمل میں تاخیر ہو سکتی ہے یا پھر برطانیہ کو بغیر کسی معاہدے کے ہی یورپی یونین کو چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔