امریکی ریاستوںشکاگو،کولوراڈومیں فائرنگ سے پانچ افرادہلاک،متعددزخمی

شکاگومیں فائرنگ سے حملہ آورہلاک، مرسی اسپتال کے قریب پیش آئے واقعے کے بعدعمارت کو خالی کرالیاگیا

منگل 20 نومبر 2018 13:10

امریکی ریاستوںشکاگو،کولوراڈومیں فائرنگ سے پانچ افرادہلاک،متعددزخمی
شکاگوسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ سے چارافرادہلاک ہوگئے ،جنوبی شکاگو میں مرسی اسپتال کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد اسپتال کو جزوی طور پر خالی کرا لیا گیا ،فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا یا اس نے خود کشی کی ،ادھر امریکی ریاست کولوراڈو میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گیا،جس کی تلاش جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی شہر شکاگو میں واقع مرسی اسپتال کے قریب ایک شخص نے فائرنگ کر کے پولیس اہل کار سمیت کئی افراد کو زخمی کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس اہل کار سمیت کئی افراد زخمی ہیں، تاہم ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

حملہ آور 32 سالہ شخص بتا یا جا تا ہے، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا یا اس نے خود کشی کی ۔جنوبی شکاگو میں مرسی اسپتال کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد اسپتال کو جزوی طور پر خالی کرا لیا گیا ۔ادھر امریکی ریاست کولوراڈو میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈینور میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گیا،جس کی تلاش جاری ہے۔