پولیس لائن ہری پور میں اینٹی رائٹ سکواڈ تشکیل دیدیا گیا

منگل 20 نومبر 2018 15:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس لائن ہری پور میں اینٹی رائٹ سکواڈ تشکیل دیدیا گیا۔ ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله نے پولیس لائن ہری پور میں مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کیلئے اینٹی رائٹ سکواڈ کے عملی مظاہرہ کا جائزہ لیا اور پولیس نوجوانوں کی تیاریوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ ہری پور پولیس قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ امن و امان کے قیام اور ضلع ہری پور میں جرائم کے خاتمہ کیلئے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں گئے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس لائن ہری پور میں اینٹی رائٹ سکواڈ کے قیام پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :