مقبوضہ بیت المقدس ،اسرائیلی فوج نے قلندیہ میں فوجی ناکے کے قریب سے فلسطینی دوشیزہ کو حراست میں لے لیا

منگل 20 نومبر 2018 18:48

مقبوضہ بیت المقدسص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے قلندیہ میں ایک فوجی ناکے کے قریب سے ایک فلسطینی دوشیزہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس خاتون کو ناکے سے گزرنے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے روک کر تلاشی لینے کے بعد حراست میں لیا ہے۔خاتون کے بیگ سے ایک چاقو بھی برآمد ہوا ہے۔قابض اسرائیلی فوج نے 25 سالہ دوشیزہ کو فوری طور پر تحقیقات کیلئے تفتیشی مرکز منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :