اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی کے شمالی شہر بیت لحیہ میں دراندازی

منگل 20 نومبر 2018 18:56

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی شہر بیت لحیہ میں ایک محدود پیمانے کی دراندازی کی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے چار بلڈوزروں نے بیت لحیہ کی سرحد پر سینکڑوں میٹر اندر آنے کی کوشش کی ہے۔اسرائیلی فوج مشرقی اور شمالی علاقوں میں آئے روز دراندازی کی کوششیں کرتی رہتی ہے تاکہ غزہ کے ہفتہ وار احتجاج کیلئے آنے والے مظاہرین کا راستہ روکنے کیلئے خاردار تاریں یا رکاوٹیں کھڑی کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :