شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان کی صحافیوں اورفوٹوگرافرز پر چیخنے کی ویڈیو وائرل

منگل 20 نومبر 2018 23:27

شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان کی صحافیوں اورفوٹوگرافرز پر چیخنے ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان کی صحافیوں اورفوٹوگرافرز پر چیخنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

شوبز ورلڈمیں فیشن فوٹوگرافرز اورصحافی اداکار اور ان کی نجی زندگی سے متعلق ہر بات جاننے کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور اداکاروں اور ان کے بچوں کے بارے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جاننے کے لیے ان کا پیچھا کرتے رہتے ہیں تاہم فوٹوگرافرز اورصحافیوں کا اس طرح پیچھا کرنا کبھی کبھی اداکاروں اوران کے گھر والوں کو پریشان کردیتاہے ایسا ہی ہوا حال ہی میں کنگ خان کے 5 سالہ بیٹے ابرام خان کے ساتھ۔

بالی ووڈ کے تمام اسٹارکڈز نے حال ہی میں اداکارہ ایشوریارائے بچن کی بیٹی ا?رادھیا رائے بچن کی ساتویں سالگرہ کے موقع منعقدہ پارٹی میں شرکت کی۔ پارٹی میں شلپاشیٹھی، ایشادیول، فرح خان سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز اپنے بچوں کے ساتھ موجود تھیاور بہت انجوائے کررہے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :