حضور اکرم ﷺ کا ذکر اہل ایمان کیلئے تسکین کا باعث ہے، محمد رضا ثاقب

منگل نومبر 23:42

حضور اکرم ﷺ کا ذکر اہل ایمان کیلئے تسکین کا باعث ہے، محمد رضا ثاقب
گوجرانوالہ۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) حضور اکرم ﷺ کا ذکر خیر اہل ایمان کیلئے تسکین کا باعث ہے ۔ حضور کی ولادت سے کائنات کا ذرہ ذرہ چمک اٹھا۔ اسوہ رسول پر عمل پیر اہو کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین امیر اعلی ادارة المصطفے انٹرنیشنل پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن معاشرے کے قیام کیلئے تعلیمات نبوی کو عام کرنا ہو گا۔ محبت رسول کے فروغ سے اخوت ‘بھائی چارے اور اتفاق و اتحاد کی فضاء قائم کی جا سکتی ہے ۔ وطن عزیز کی سالمیت اور استحکام کیلئے دین اسلام کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :