قصور میں پولیس کی کارروائی،12اشتہاریوں سمیت20 ملزم گرفتار، بھاری مقدار میںمنشیات برآمد

بدھ 21 نومبر 2018 00:30

قصور۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری،12خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت20 ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میںمنشیات برآمد،مقدمات درج ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف کی خصوصی ہدایات پر تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں راحیل اور شہریار کو گرفتار کرکے سوا2کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کیے، اسی طرح تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے کارروائی کرتے دو منشیات فروشوں نیامت اور سرفراز کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کی جبکہ تھانہ سرائے مغل پولیس نے بدنام زمانہ شراب فروش کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 145لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے، اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئی3ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل اور بندوق برآمد کرکے مقدمات درج کیے جبکہ ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کا رروائیاں کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث12خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔