فرانس میں جعلی خبروں کے خلاف قانون منظور

بدھ 21 نومبر 2018 15:20

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) فرانسیسی قومی اسمبلی نے جعلی خبریں پھیلانے کے خلاف دو متنازعہ قوانین کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ارکان اسمبلی نے واضح اکثریت کے ساتھ جعلی خبروں کے خلاف صدر ایمانوئیل میکروں کے منصوبوں کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

صدر ماکروں چاہتے ہیں کہ صدارتی انتخابات کے دوران افواہوں اور جعلی بیانات کے پھیلانے پر مکمل طور پر پابندی ہو۔ اس طرح سیاسی جماعتیں اور امیدوار کو دروغ گوئی کرنے والے کے خلاف کارروائی کا اختیار حاصل ہو گیا ہے۔ ناقدین نے آزادی اظہار کو محدود کرنے اور سنسر سے خبردار کیا ہے۔