قطرکے قونصل جنرل کی وزیراعلی سندھ کو دوہا میں ہونے والے اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت

بدھ 21 نومبر 2018 20:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو وزیر اعلی ہائوس میں قطر کے قونصل جنرل مشال محمد اے اے الانصاری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران قطری قونصل جنرل نے وزیر اعلی سندھ کو دوہا اکنامک فورم میں شرکت کرنے کی دعوت دی، جس پر وزیراعلی سندھ نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ اس کانفرنس کا انعقاد دسمبر کے مہینے میں دوہا میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :