اضافی فیسوں کی وصولی کا معاملہ، دو مزید نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

جمعرات 22 نومبر 2018 15:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کے معاملے پر ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے دو مزید نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے کراچی میں دو اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی ہے جن میں فائونڈیشن اسکول اور ہیڈ اسٹار اسکول شامل ہیں۔

(جاری ہے)

زائد فیسوں کی واپسی تک رجسٹریشن معطل رہے گی، عدالتی احکامات کے بعد بیکن ہائوس اورسٹی اسکولز کی رجسٹریشن پہلے ہی معطل کی جا چکی ہے۔ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزکی انسپکشن کی ٹیمیں اسکولوں کا دورہ کر رہی ہیں، دی اسمارٹ اسکول نے فیس واپسی کے لیے ڈائریکٹریٹ سے رجوع کر لیا ہے۔عدالت نے پرائیویٹ اسکولوں کو پانچ فیصد سے زائد فیسوں میں اضافے سے روک دیا تھا۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں محکمہ تعلیم نے کراچی کے دو پرائیویٹ اسکولزسسٹم کے 115 کے قریب اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :