مصری صحرائی جزیرے سینائی میں پولیس کی کارروائی ، 12 مشتبہ جہادی ہلاک

عسکریت پسند تین عمارتوں میں چھپے ہوئے تھے،کارروائی سینائی کے علاقے العریش میں کی گئی،پولیس کا بیان

جمعہ 23 نومبر 2018 12:25

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2018ء) جزیرہ نما سینائی میں سکیورٹی فورسز نے ایک چھاپہ مار کارروائی کر کے 12 مشتبہ جہادیوں کو ہلاک کر دیاگیا، یہ عسکریت پسند تین عمارتوں میں چھپے ہوئے تھے،یہ کارروائی سینائی کے علاقے العریش میں کی گئی،اس کارروائی میں سکیورٹی فورسز کا کوئی اہلکار ہلاک نہیں ہوا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری پولیس نے گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ جزیرہ نما سینائی میں سکیورٹی فورسز نے ایک چھاپہ مار کارروائی کر کے 12 مشتبہ جہادیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مصری حکام کے مطابق یہ عسکریت پسند تین عمارتوں میں چھپے ہوئے تھے۔ پولیس بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی سینائی کے علاقے العریش میں کی گئی۔ مصری بیان کے مطابق اس کارروائی میں سکیورٹی فورسز کا کوئی اہلکار ہلاک نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :