لاہور سمیت ڈویژن بھر میںانسداد سموگ، تجاوزات اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون

جمعہ 23 نومبر 2018 23:22

لاہور۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت ڈویژن بھر میںانسداد سموگ، تجاوزات اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون، ابتک 54ارب روپے مالیت کی51477کنال 9مرلہ اراضی واگزار کرائی گئی، 22156عارضی تجاوزات اور 20722مستقل تجاوزات کو ختم کیا گیا، 82ایف آئی آرز درج اور 10964وارننگ نوٹس جاری کئے گئے ہیں، بجلی چوری میں بل ڈیٹیکشن میں ابتک 2 کروڑ 71 لاکھ روپے وصول کیے گئے ، 1584مقامات سے بجلی چوری پکڑ کر 644ایف آئی آرز درج کی گئی ہیںاور بجلی چوروں کیخلاف 1912 ریڈز میں1177 ریفرنس دائر کئے گئے ہیں، انسداد سموگ کیلئے 1056 صنعتی یونٹس اور 210 بھٹوں کو سر بمہر کیا گیا،فصلوں کی باقیات کو جلانے پر 358جبکہ 103 صنعتی یونٹس پر ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، انسداد سموگ کی خلاف ورزی پر 2877 چالان اور 1141067 روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے بتایا ہے کہ انسداد سموگ، تجاوزات اور بجلی چوری کے خلاف لاہور سمیت پوری ڈویژن میں کریک ڈائون جاری ہے،انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا سے بڑے پیمانے پر زرعی اراضی واگزار کرائی گئی ہے جبکہ بجلی چوری میں بل ڈیٹیکشن میں ابتک کروڑوں روپے وصول کیے گئے ہیں جبکہ انسداد سموگ کی خلاف ورزی پر چالان اور جرمانے کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :