تحصیل چونیاں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم 3 جاں بحق ایک زخمی, زخمی کو تشویش ناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا

اتوار 25 نومبر 2018 12:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2018ء) تحصیل چونیاں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم 3 جاں بحق ایک زخمی, زخمی کو تشویش ناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا-چونیاں کے نواح نظام پورہ روڈ پر تیزرفتاری کے باعث دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے باعث اوکاڑہ کے رہائشی غلام نبی ,اللہ رکھا اور ارشد جو کہ کھوکھر اشرف کا رہائشی تھا جاں بحق ہو گئے جبکہ حسنین جو کہ صدہاتار کارہائشی زخمی ہوگیا جس کو تشویش حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا-

متعلقہ عنوان :