کرسمس کی تیاریاں عروج پر،وائٹ ہائوس کودلہن کی طرح سجا دیا

امریکی خاتون اول نے وائٹ ہائوس میں کرسمس ڈیکوریشن کے تمام معاملات ذمہ داری سے نبھائے

منگل 27 نومبر 2018 12:56

کرسمس کی تیاریاں عروج پر،وائٹ ہائوس کودلہن کی طرح سجا دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے کرسمس کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے وائٹ ہائوس میں کی گئی سجاوٹ کا افتتاح کردیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرسمس ڈیکوریشن کی جاری کردہ ویڈیو میں وائٹ ہائوس میں کی گئی تیاریوں اور دلکش سجاوٹ کے مناظر فلمائے گئے ۔

(جاری ہے)

امریکی خاتون اول نے وائٹ ہائوس میں کرسمس ڈیکوریشن کے تمام معاملات بڑی ذمہ داری سے نبھائے اورسینکڑوں رضاکاروں کی مدد سے اس سجاوٹ کا حتمی شکل دی۔

اس سال کرسمس کے جشن میں کی گئی سب سے اہم سجاوٹ میں جنجر بریڈ سے بنا وائٹ ہاوس کا دلکش ماڈل،گولڈ اسٹار فیملی ٹری اور چائنا روم قابلِ ذکر ہیں۔رواں برس اس سجاوٹ میں امریکا کی مختلف ریاستوں سے تقریباً225رضاکاروں نے حصہ لیا اور گھنٹوں کی محنت کے بعد یہ سجاوٹ کی گئی۔کرسمس کے لیے وائٹ ہاوس کو جِھل مِل کرتی روشنیوں اور کرسمس ٹریز کو چاروں طرف قمقموں اورسنہری ستاروں سے سجایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :