پاک فوج کے جوان عاطف سردار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

بدھ 28 نومبر 2018 21:08

بہاولنگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) جنوبی وزیرستان وانا میں گذشتہ روز شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان عاطف سردار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دہشت گردوں کے حملے میں جنوبی وزیرستان وانا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے وطن عزیز کے بہادر سپوت عاطف سردار کی نماز جنازہ ڈونگہ بونگہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں پاک آرمی آفیسرز ،سیاسی سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جازہ سے قبل شہید کے جسد خاکی کو پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید عاطف سردار کو ڈونگہ بونگہ آبائی قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز کے سپرد خاک کردیا گیا۔ 22 سالہ شہید عاطف سردار کا تعلق ڈونگہ بونگہ بہاولنگر سے ہے، مادر وطن کے بہادر سپوت نے 2 سال قبل پاک آرمی میں شمولیت اختیار کی تھی، گذشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور آج ان کی تدفین کے روز ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہو ئی ہے، جبکہ شہید کے والد سردار بھی پاک آرمی سے ریٹائرڈ ہیں، شہید کے دو اور بھائی بھی پاک آرمی کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :