وانا میں پہلی مرتبہ کالی شیشوں والے گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پرآ پریشن

بدھ 28 نومبر 2018 23:33

جنوبی وزیرستان۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں پہلی مرتبہ کالی شیشوں والے گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پرآ پریشن شروع کیاگیااسسٹنٹ کمشنر وانا فہیداللہ خان نے لیویز فورس کے اہلکار وںکو ہدایت کی ہے کہ وہ رستم اڈہ وانا میںداخل ہونے والے کالی شیشوں والی گاڑیوں کے شیشے اتاریں جس پر عمل کرتے ہوئے لیویز فورس کے مسلح اہلکاروں نے رستم اڈہ وانا میں کالی شیشوں والی گاڑیوں سے کالی شیشے اتروانا شروع کردیا ہے،یہ اپنی نوعیت کا پہلا اپریشن ہے کالی شیشوں کے خلا ف اپریشن کے پہلے دن درجنوں کی تعداد میں گاڑیوں سے شیشے اتار لئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :