سرکاری سطح پر معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت ہرضروری اقدامت کریگی‘ یاسر ہمایوں سرفراز
یہاں دوتعلیمی نظام رائج ہیں ایک امیروں ،دوسرا متوسط طبقہ کیلئے ،ہمیں طبقاتی تقسیم کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے‘وزیر ہائر ایجوکیشن
ہفتہ 1 دسمبر 2018 17:23
(جاری ہے)
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت یکساں نظام تعلیم اور نصاب رائج کرنا چاہتی ہے جبکہ اس پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کا مطلب کوالٹی ایجوکیشن ہوتا ہے اگر ہم اپنے طلبہ کو معیاری تعلیم کے بجائے صرف ڈگریاں بانٹیں گے تو یہ پاکستان کے مستقبل کے ساتھ زیادتی ہو گی۔
یونیورسٹی کی سطح پر معیار تعلیم بہتر کرنے کے لئے شفاف طریقے سے قابل اور بااختیار وائس چانسلرز کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔ جب ہماری یونیورسٹیز کا شمار بین الاقوامی درجہ بندی میں ہونے لگے گا اس وقت ہمارے جامعات کی جاری کردہ ڈگریوں کودنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔پنجاب کے ہر ڈویژن میں ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی قائم کی جائے گی انکا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے ماہر تعلیم پاکستان میں ریسرچ کے حوالے سے ٹریننگ دیں گے جبکہ ہماری یونیورسٹیز کی عالمی درجہ بندی میں بہتری کے لئے سفارشات بھی پیش کریں گے۔تقریب میں 2016اور2017 میں چار سالہ بی ایس کی ڈگری مکمل کرنے والی طالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ صوبائی وزیر نے ڈگری حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دی۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے طلبا میں اسناد اور میڈلز تقسیم کئے جبکہ کالج پرنسپل حلیمہ آفریدی کی جانب سے صوبائی وزیر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.