پاکستان میں بش سینئر کی کاوشوں کو یاد رکھا جائیگا ،ْترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 1 دسمبر 2018 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) پاکستان نے سابق امریکی صدر جارج بش سینئر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں بش سینئر کی کاوشوں کو یاد رکھا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ جارج بش سینئر کے انتقال پر امریکی عوام اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جارج بش سینئر نے عالمی چیلنجز کے دور میں اپنے ملک کی قیادت کی۔سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش 94سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔جارج بش سینئر امریکا کے 41 ویں صدر رہ چکے ہیں۔ وہ 1989 سے 1993 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ان کے صاحبزادے جارج ڈبلیو بش نے بھی 42 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں۔سابق امریکی صدر جارج بش سینئر اپریل میں اپنی اہلیہ باربرا بش کے انتقال کے ایک ہفتے بعد سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے جنہیں مہلک بیماری کے باعث اسپتال کے انتہائی نگداشت کے یونٹ میں رکھا تھا۔